یوم شہادت علی ؓ کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات کا جلد آغاز کیا جائے۔چیئر مین بلدیہ کورنگی

جمعہ 1 جون 2018 16:43

کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا ہے کہ یوم شہادت علی ؓ کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات کا جلد آغاز کیا جائے،اہم شاہراہوں اور جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات کا فی الفور خاتمے کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

چئیرمین بلدیہ نے منتظمین سے ملاقات کی اور اُن سے بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیااس موقع پر علاقہ مکینوں اور منتظمین امام بارگاہ و جلوس نے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے درپیش مسائل سے چیئر مین بلدیہ کورنگی کو آگاہ کیا عوامی شکایات سننے کے بعد سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تعاون سے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :