کراچی ،پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس لگائے گئے

جمعہ 1 جون 2018 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے حالیہ گرمی کی لہر کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں جن میں کالا پل ، پاکستان چوک اور محمود آباد نمبر 6 شامل ہیں ،میں فری ہیٹ اسٹروک کیمپس کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رینجرز ہیٹ اسٹروک کیمپس میں شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے مفت طبی سہولیات دی گئیں ۔ پاکستان رینجرز سندھ نے اہلیان کراچی سے اپیل کی ہے کہ پاکستان رینجرز کی جانب سے فراہم کردہ مذکورہ سہولیات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں ۔