مسلم لیگ ن کی حکومت نے صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے جو اقدامات کئے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ،سابق صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ

جمعہ 1 جون 2018 16:49

مسلم لیگ ن کی حکومت نے صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے جو اقدامات کئے ..
لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ اور سابق ایم پی اے میاں منیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر بنایا ہے جو کہ سب کے سامنے ہے، کھیلوں کے فروغ کے لئے میڈیا کے تعاون پر انکے شکرگزار ہیں، جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے پر مجھے فخر ہے کہ سپورٹس کا کلچر بحال کرنے کے لئے اہم اقدامات کئے جس کے باعث آج نوجوان سپورٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، میری کامیابی کا سہرا میڈیا کے سر ہے جن کے تعاون سے ہم سپورٹس کو فروغ دینے میں کامیاب رہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان سے مختلف قسم کی کھیلوں میں نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اور مستقبل میں ملک کو کئی نامور کھلاڑی ملیں گے جو پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آئند ہ بھی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی اور ہم پہلے سے بھی بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے ۔