پاک بھارت فائر بندی معاہدے کی پاسداری کو سراہتے ہیں، امید ہے فریقین مابین حل طلب مسائل اور خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کیلئے بات چیت اور مشاورت جاری رہے گی،

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھونگ

جمعہ 1 جون 2018 17:47

پاک بھارت فائر بندی معاہدے کی پاسداری کو سراہتے ہیں، امید ہے  فریقین ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) چین نے پاک بھارت فائر بندی معاہدے کی پاسداری کے عمل کو سراہتے ہیں، امید ہے فریقین کے مابین حل طلب مسائل اور خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کے لئے بات چیت اور مشاورت جاری رہے گی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھونگ اینگ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں ایک صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت نے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف امن کے تحفظ کے لئے دو ہزار تین میں طے شدہ فائر بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ چین اس عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حل طلب مسائل کے حل اور خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کے لئے بات چیت اور مشاورت جاری رہے گی ۔