جیکب آبادمیں جمعہ کے روز گرمی کا پارہ 50سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

جمعہ 1 جون 2018 18:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) جیکب آبادمیں جمعہ کے روز گرمی کا پارہ 50سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اس طرح جیکب آبادمیں گرمی نے اپنی ہاف سینچری مکمل کرلی شدید گرمی نے روزیدااروں کے چھکے اور شہریوں کے چوکے چھڑادیے سارادن سورج آگ برساتا رہا گرم ہوانے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا پانی اور برف کی قلت سے شہری شدید پریشان ہوئے قیامت ٰخیزگرمی کے باوجود جیکب آبادمیں سیپکو نے اپنی من مانی جاری رکھی بلاجوازبجلی کی ٹرپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوںکو اذیت میں مبتلاکردیا ۔

متعلقہ عنوان :