عدالتی حکم کے باوجود دو بچیوں کا خرچہ نہ دینے ،پیش نہ ہونے پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 1 جون 2018 19:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) عدالتی حکم کے باوجود دو بچیوں کا خرچہ نہ دینے اور پیش نہ ہونے پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔ فیملی سول جج صنم عزیز بھٹی نے بیلف کو 27جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیملی سول جج صنم عزیز بھٹی کی عدالت میں صفا اور مرا کی والدہ کو بچیوں کو خرچہ نہ دینے پر معروف آرٹسٹ طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے طارق ٹیڈی کو اپنی دونوں بچیوں کو خرچا 1600 روپے ماہانہ ادا کرنے کا پابند کیا تھا لیکن اس نے خرچا نہیں دیا جو اب تک 2 لاکھ روپے بن چکا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ خرچا دلوایا جائے عدالت نے طارق ٹیڈی کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے اسکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :