لاہور ہائیکورٹ: پارلیمنٹ کے نامزدگی فارم میں تبدیلی کالعدم قرار

الیکشن کمیشن اپنی مرضی کے مطابق فارم میں تبدیلی کرے،پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی آئین سے متصادم ہیں، نئے فارم میں آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے تقاضے دوبارہ شامل کیے جائیں۔ عدالت کا الیکشن کمیشن کو حکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 جون 2018 17:40

لاہور ہائیکورٹ: پارلیمنٹ کے نامزدگی فارم میں تبدیلی کالعدم قرار
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جون 2018ء) : لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کے انتخابی فارم میں تبدیلی کالعدم قرار دے دی ہے،الیکشن کمیشن اپنی مرضی کے مطابق فارم میں تبدیلی کرے،پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی آئین سے متصادم ہیں،عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ نئے فارم میں آئین کے آرٹیکل 62، 63کے تقاضے دوبارہ شامل کیے جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ60،110میں ترمیم کالعدم قرار دی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے اپنے فیصلے میں پارلیمنٹ کے انتخابی فارم میں تبدیلی کالعدم قراردے دیا ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن دوہری شہریت سے متعلق امیدوار سے معلومات حاصل کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا مکمل اختیار حاصل ہے پارلیمنٹ قانون سازی کرسکتی ہے۔

تاہم الیکشن کمیشن کوحکم ہے کہ نئے فارم میں آئین کے آرٹیکل 62، 63کے تقاضے دوبارہ شامل کیے جائیں۔الیکشن کمیشن اپنی مرضی کے مطابق فارم میں تبدیلی کرے۔غیرملکی آمدن اور زیرکفالت افراد کی آمدن چھپانے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا۔اسی طرح عدالت نے قرض نادہندگی، یوٹیلیٹی ڈیفالٹ اور پاسپورٹ چھپانے کا اقدام بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ فوجداری مقدمات میں ملوث افراد الیکشن نہیں لڑسکتے۔

اسی طرح ٹیکس نادہندہ اور دہری شہریت والے امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی آئین سے متصادم ہیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نئے کاغذات نامزدگی تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے حبیب اکرم کی درخواست جزوی طور پرمنظور کرلی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق نیا فارم تیار کیا جائے گا،الیکشن کمیشن نئے فارم کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ پارلیمنٹرینز نے الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے باوجود فارم تیار کیا۔