ضلعی انتظامیہ شہر میں احترامِ رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدر آمد کروا رہی ہے ‘ڈپٹی کمشنر لاہو ر

جمعہ 1 جون 2018 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر بھر میں احترامِ رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدر آمد کروا رہی ہے اور اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دن کے وقت شہر میں کھلے ہو ٹلوں کے خلاف سخت کریک ڈا ئون کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پندرہ روز کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کارروائی کرتے ہوئے احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کر نے پر48افراد کے خلاف مقدمات درج کروا کر ان کو گرفتار کروایا گیا ہے جبکہ17افراد کو جیل بھیج دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :