سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنز کی کاروائیوں میں 134مطلوب اشتہاریوں سمیت 1290مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا
جمعہ 1 جون 2018 19:49
(جاری ہے)
ماہ رفتہ پولیس نے حساس معلومات کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں پچاس سے زائد ٹارگٹڈ مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے انعقاد کے دوران دہشتگردی،اغواء ،رہزنی،قتل واقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 134خطرناک اشتہاریو ں سمیت 1290مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مشکوک و مجرمانہ سرگرمیوں کی اطلاعات پر شہر اور مضافاتی علاقوں میں اچانک چھاپوں اورچیکنگ کے علاوہ شہر کے گرد ونواح میں واقع افغان پناہ گزین کیمپوں میں بھی کئی کامیاب آپریشن کئے گئے اور اس دوران وی وی ایس ،آئی وی ایس اور سی آر وی ایس موبائل فون کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پچاسی ہزار سے زائد افراد اور مختلف قسم کی چھوٹی بڑی چالیس ہزار کے قریب گاڑیوں کی موقع پر چھان بین کی گئی اور ان کاروائیوں میں شناختی و سفری دستاویزات کے بغیر مقیم 28افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ گاڑیوں کی چوری روکنے کے پیش نظر ساٹھ مشکوک گاڑیاں متعلقہ قوانین کے تحت چھان بین کیلئے تحویل میں لیکر متعلقہ تھانوں میں بند کردی گئیں۔
قومی ایکشن پلان کے تحت شہر میں امن وامان کے قیام اور انسداد جرائم کی غرض سے جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائیوں میں گزشتہ ایک ماہ کے عرصے کے دوران پکڑے گئے اسلحہ و منشیات میں 30کلاشنکوف،2ایل ایم جی گن،8کلاکوف،2سٹین گن، 70بندوق،35 رائفل،159پستول،مختلف بور کی16000کارتوس،300چارجرز،140کلو گرام چرس،500گرام ہیروئن اور 20بوتل شراب شامل ہیں۔علاوہ ازیں دہشتگردی کی عفریت پر قابو پانے ،جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹنے اور قیام امن و حکومتی رٹ برقرار رکھنے کیلئے قومی ایکشن پلان کے تحت بڑے پیمانے پر جاری آپریشن کے مطلوبہ اہداف حاصل کرلئے گئے ہیں اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کی نتیجہ خیز کاروائیوں کی بدولت دہشتگردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہواجبکہ بھتہ خوری،اغوائیگی،سٹریٹ کرائمز ،ڈکیتی اور رہزنی کا سو فی صد قلع قمع کردیا گیا ہے اورگزشتہ کئی سالوں کی نسبت امسال مئی کے مہینے میں قتل و اقدام قتل ،ضرررسانی ،لڑائی جھگڑوں،دھونس دھمکی ،چوری چکاری،قمار بازی ،ہوائی فائرنگ اور منشیات و دیگر معاشرتی جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.