50ایکڑ سے زائد اراضی کی الاٹمنٹ،عدالت نے دو ملزمان کو گیارہ جون تک جیل بھیج دیا

جمعہ 1 جون 2018 19:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) احتساب عدالت میں ملیر میں 50 ایکڑ سے زائد اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے کا معاملہ،عدالت نے دو ملزمان کو گیارہ جون تک جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نیب نے دونوں ملزمان ابوبکر داود اور عبدالعزیز دادو کو احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے دونوں ملزمان کو عدالتی ریمارڈ پر 11 جون تک جیل بھیج دیا،گذشتہ روز دونوں کو ملزمان ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا،عدالت نے مفرور ملزم غلام مصطفی پھل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردہیے ، نیب کا الزام ہے کہ ملزمان نے 2011 میں ملیر کی صنعتی اراضی کو رہائشی و کمرشل مقاصد میں تبدیل کیا,2015 میں اسی زمین کو منسوخ کردیا گیا,ملزمان کے اقدام سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا

متعلقہ عنوان :