سندھ ہائیکورٹ میں حالیہ مردم شماری کے خلاف درخواست کی سماعت عدالت نے 5 جون تک ملتوی کردی

جمعہ 1 جون 2018 19:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں حالیہ مردم شماری کے خلاف درخواست کی سماعت عدالت نے 5 جون تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں سماعت شروع ہوئی تو جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ انتخابات کا شیڈول جاری ہوچکا ہے اب درخواست کی سماعت کا کیا فائدہ ہے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں مردم شماری متنازع ہوچکی ہے، اس لیے کیس کو لازمی سنا جائے،این ایف سی میں صوبوں کا حصہ آبادی کے لحاظ سے متعین ہوتا ہے، سندھ کی آبادی کم ظاہر کرنے سے صوبے کو فنڈز بھی کم فراہم جائیں گے،آئین کے مطابق درست مردم شماری نا ہوئی تو عام انتخابات بھی غیر آئینی تصور کیے جائیں گے، حالیہ مردم شماری کا مکمل ریکارڈ منگوایا جائے، درخواست پر فیصلہ ہونے تک عام انتخابات روکے جائیں، درخواست میں وفاقی، صوبائی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔