بنوں ،ڈاکو بھرے بازار میںاسلحہ کی نوک پر شہری سے 19لاکھ روپے لے اُڑے

جمعہ 1 جون 2018 20:05

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) بنوں سٹی میں ڈاکؤؤں کی دلیرانہ واردات بھرے بازار اسلحہ کی نوک پر شہری سے 19لاکھ روپے لے اُڑے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنوں غلہ منڈی میں ہانڈی کا کاروبار کرنے والے صاحب رحمن اپنے دکان میں موجود تھے کہ دن دیہاڑے تین موٹر سائیکل سوار آ ئے اور اُن پر اسلحہ تھان کر 19لاکھ روپے چھین کر کے فرار ہو گئے متاثرہ دشخص نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔