محکمہ وائلڈ لائف نے سفاری چڑیا گھر کی 34 سال بعد چاردیواری تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 1 جون 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) محکمہ وائلڈ لائف نے سفاری چڑیا گھر کی 34 سال بعد چاردیواری تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ سفاری زو میں اس وقت نو سو کے لگ بھگ جانور پائے جاتے ہیں جن کی زندگیوں کو زو کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں اس سلسلہ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سفاری زو میں درجنوں گیڈر اور آوارہ کتے دیکھنے کو ملتے ہیں جن سے ان نو سو جانوروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں سفاری زو کی چار دیواری کیلئے بجٹ مختص کیا گیا تھا لیکن سابقہ پنجاب حکومت نے اس بجٹ کو کسی اور مد میں استعمال کر دیا اور اس طرح سفاری زو کی سیکورٹی ہمیشہ کی طرح قائم ہوتے ہوتے رہ گئی۔

متعلقہ عنوان :