سکھر،شہر میں جاری ترقیاتی کام نامکمل ،شہریوں کو پریشانی کا سامنا ،

جمعہ 1 جون 2018 21:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) شہر میں جاری ترقیاتی کام نامکمل ،شہریوں کو پریشانی کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کی نااہلی کے باعث شہر میں جاری ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہیں واری تڑ روڈ نزد میونسپل ڈسپنسری والی گلی میں مکینوں کو سہولیات فراہمی کیلئے ڈالی جانی والی نئی پائپ لائن کیلئے کھودائی کی گئی تو جو کئی دن گذرنے کے بعد بھی مکمل نہ ہو سکی ہے نہ ہی لائن ڈالی گئی ہے اور ناہی اس کا گڑھا بھرا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میکینوں کو شدید پریشان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں نے بالا حکام سے اپیل کی ہے ترقیاتی کام جلد مکممل کر کے عوام کو سہولیات فراہم کی جائے ۔