تیز رفتار ٹرک پشاور سے اٹک جانے والی مسافرکوچ پر چڑھ دوڑا، نو افراد زخمی

جمعہ 1 جون 2018 21:15

نوشہرہ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) نوشہرہ پیر پیائی کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک پشاور سے اٹک جانے والی مسافرکوچ پر چڑھ دوڑا جس سے نو افراد زخمی ہوگئے۔ بیشتر تعداد خواتین کی ہے ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے گاڑیاں قبضے میں لے لیں، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غلام فرید ولد عبدالوحید ساکن اٹک نے زخمی حالت میں پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں پشاور سے اٹک کے لیے مسافر کوچ نمبر4261 LES میں سوار ہوا مسافر کوچ جب جی ٹی روڈ پر پیر پیائی یوٹرن کے قریب پہنچی تو ایک تیز رفتار نامعلوم ٹرک مسافر کوچ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں مسمات آسیہ زوجہ شاہد، مسمات زرفشاںد ختر ذاکر حسین، شکیل ولد شمروز ساکنان اٹک، خان سید ولد گل ریز ساکن افغانستان حال پشاور،مسمات سراجہ دختر بنات خان ،مسمات پری محتاجہ بیوہ پرویز ، مسمات حنیفہ زوجہ سخی جان ساکنان پشاور اورڈرائیور مسرت ولد نعیم شاہ ساکن چارسدہ زخمی ہوگئے جس میں مسمات زرفشان کوشدید زخمی حالت میں پشاورمنتقل کردیا گیا۔

ٹرک ڈرئیور ٹرک چھوڑ کر فرارہوگیا۔پولیس نے دونوں گاڑیاں قبضے میںلیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔