پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان رہا

کے ایس ای100انڈیکس 42800پوائنٹس سے بڑھ کر42900پوائنٹس کی سطح پر بند

جمعہ 1 جون 2018 22:47

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان رہا
کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو کاروبار حصص میںملا جلا رجحان رہا کے ایس ای100انڈیکس 42800پوائنٹس سے بڑھ کر42900پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں5ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغا مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42970پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دبائو کے سبب انڈیکس 42749پوائنٹس کی پست ترین سطح تک گر گیا تھا مگر کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 42800اور42900پوائنٹس کی دو نفسیاتی حد بحال ہو گئی تاہم کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں66.17پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42846.64پوائنٹس سے بڑ ھ کر42912.81پوائنٹس ہو گیا اسی طرح38.93پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31362.28پوائنٹس سے بڑھ کر 31401.21پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای30انڈیکس 21021.08پوائنٹس سے گھٹ کر 20990.65پوائنٹس ہو گیا۔

(جاری ہے)

کاروبری اتار چڑھائو کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں5ارب49کروڑ83لاکھ62ہزار717روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم89کھرب 13ارب44کروڑ35لاکھ39ہزار37روپے سے کم ہو کر 89کھرب7ارب 94کروڑ51لاکھ 76ہزار320روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 3ارب روپے مالیت کے 5کروڑ92لاکھ 27ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو7ارب روپے مالیت کے 14کروڑ26لاکھ 23ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کے روز مجموعی طور پر307کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 142کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،147میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ڈولمین سٹی 1کروڑ23لاکھ ،پاک الیکٹرون 43لاکھ93ہزار ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 29لاکھ73ہزار ،بینک آف پنجاب 24لاکھ6ہزار اور پاک انٹر نیشنل بلک 17لاکھ13ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت150.00روپے کے اضافے سی3150.00روپے ہو گئی اسی طرح یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت149.15روپے کے اضافے سی8000.00روپے پر جا پہنچی جبکہ فلپ مورس پاک اورسیفائر فائبر کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب155.36روپے او73.66روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر2974.10روپے اورسفائر فائبر کے حصص کی قیمت کم ہو کر1399.71روپے پر آگئی ۔