کاروں کی مقامی پیداوار میں دوگنا اضافہ

جمعہ 1 جون 2018 22:47

کاروں کی مقامی پیداوار میں دوگنا اضافہ
کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) گزشتہ پانچ سال کے دوران کاروں کی مقامی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2012-13ء کے دوران ملک میں کاروں کی پیداوار ایک لاکھ 20 ہزار 332 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی جو گزشتہ مالی سال 2016-17ء کے اختتام تک ایک لاکھ 86 ہزار 936 یونٹس تک بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

پاما کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ جولائی تا اپریل 2017-18 ء کے دوران کاروں کی ملکی پیداوار ایک لاکھ 85ہزار 392 یونٹس تک پہنچ چکی ہے اور ایسوسی ایشن کی جانب سے اس توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ مالی سال کے اختتام تک کاروں کی ملکی پیداوار مالی سال 2012-13ء کے مقابلہ میں دوگنا تک بڑھ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :