نوشہرہ کینٹ، تحریک انصاف کی پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے، میاں جمشید الدین کاکاخیل

ہم پر ایک روپے کا کرپشن بھی ثابت ہوا تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے، ضلعی صدر تحریک انصاف

جمعہ 1 جون 2018 22:57

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے صدر سابق صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے اور ہم نے پانچ سالہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہم پر ایک روپے کا کرپشن بھی ثابت ہوا تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے ایم ایم اے کے دور حکومت میں نواں کلے کے سابق ناظم مفتی حاکم علی نے کرپشن کے تمام ریکارڈتوڑ دئیے تھے اور لوٹ مار کا بازار گرم کررکھاتھا انجمن تاجران ضلع نوشہرہ کا نام نہاد صدر آیاز پراچہ جنہوں نے تاجروں کا نام استعمال کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا سود کا کاروبار کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ان کے خلاف ایف آئی آر تک درج ہوا لیکن ان کو شرم نہیں آئی اور معززین کے خلاف بلاجواز اور غلط پروپیگنڈہ کررہا ہے ان خیالات انہوں نے اپنی پانچ سالہ بہترین حکومت کرنے پر یوم تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر این سی اے کے عہدیداران حاجی طفیل خان، حاجی نوشیر خان، ماہر الدین، علی خان، ضیاء اللہ، کامران خٹک، فلک نواز، مسعود خان، ناصر، زاہد ہ حیات، ملک فراست خان ،فواد علی خان اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کی بے لوث خدمت کی اور صوبہ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ضلع نوشہرہ خصوصاً پی کے 63 میں ہم نے جتنے ترقیاتی کام کئے ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہماری آئینی مدت پوری ہونے پر وہ لوگ بھی یوم نجات منارہے ہیں جس سے خود اس ضلعے کے عوام نجات کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیاسی مولوی،سود خور اور سیاسی نابالغ بچہ بھی ہمارے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کرکے اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن عوام ان کو جان گئے ہیں کہ یہی وہ مفاد پرست اور اقتدار کے بھوکے ہیں جو کبھی ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیتے تھکتے نہیں لیکن اب مفادات کی خاطر اکھٹے ہوگئے ہیں۔