Live Updates

احتساب عدالت نے محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریفرنس کی سماعت (پیر)تک ملتوی کر دی

جمعہ 1 جون 2018 23:03

احتساب عدالت نے محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور سابق ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف دائر نیب ریفرنس کی سماعت (پیر)تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ، اس موقع پر سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔سماعت کے موقع پر وکیل صفائی خواجہ حارث نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے بیان پر جرح کی ۔عدالت نے مذید سماعت (پیر)تک ملتوی کر دی ۔جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء آئندہ سماعت پر بھی العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں اپنا بیان قلم بند کرائیں گے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات