احتجاجی مظاہرہ کرنے والے شرپسندوں کا ریکارڈ موجود ہے،

دو ملزمان کو گرفتار کر کے پستول برآمد

ہفتہ 2 جون 2018 12:27

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ڈی ایس پی اوگی بشیر خان نے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہرہ کرنے والے شرپسندوں کا تمام ریکارڈ موجود ہے، کیمروں کی آنکھ نے اسے محفوظ کر لیا ہے، ان کے خلاف ہم ہر قسم کی قانونی و آئینی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی اوگی عادل عباس ولد محمد نیاز قتل کیس کے بعد احتجاجی مظاہرہ کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے و دیگر شرپسندوں کے تمام تر ریکارڈ موجود ہے جنہوں نے احتجاج کے دوران سرکاری املاق و اداروں کو نقصان پہنچایا، کیمروں کی آنکھ تمام تر کو محفوظ کر لیا ہے، ان کے خلاف ہم ہر قسم کی آئینی و قانونی کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

اس موقع پر پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ میں تفتیش کرتے ہوئے دو نامزد ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے ملزم صدیق الرحمن کے قبضہ سے آلہ قتل پستول برآمد کر لیا ہے، مزید تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل دیدی گئی ہے جو عنقریب تمام تر حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔ ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔