سٹ کام ’’بلبلے ‘‘ سے حقیقی معنوں میں پہچان ملی‘ اداکار نبیل

ہفتہ 2 جون 2018 14:07

سٹ کام ’’بلبلے ‘‘ سے حقیقی معنوں میں پہچان ملی‘ اداکار نبیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) اداکار نبیل نے کہا ہے کہ کوئٹہ پی ٹی وی سے ڈرامہ سیریل ’’دھواں ‘‘ سے مجھے ملک گیر شہرت ملی تھی مگر اس کے بعد ایک طویل وقفہ آگیا اور لوگ میرے اس کریکٹر کو آہستہ آہستہ بھول گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حقیقی معنوں میں میری پہچان کراچی میں بننے والے سٹ کام ’’بلبلے ‘‘ سے ہوئی جس میں میرا کردار اصل نام کے ساتھ ہی ہے اور یہ واحد سٹ کام ہے جو پچھلے کئی سالوں سے بچوں اور بڑوں میں بڑا مقبول ہے اور اس میں نہ صرف میں بلکہ عائشہ عمر ،حنا دلپزیر اور محمود اسلم نے بھی شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ،سٹ کام ’’بلبلے ‘‘ہماری ذات کا حصہ بن چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :