مانسہرہ ،ْ 13 سالہ لڑکے سے زیادتی اور قتل کے الزام میں مقتول کے 4 دوست گرفتار

ملزمان نے زیادتی کے بعد 13 سالہ باسط کو قتل کر کے لاش ایک برساتی نالے میں پھینک دی تھی

ہفتہ 2 جون 2018 14:18

مانسہرہ ،ْ 13 سالہ لڑکے سے زیادتی اور قتل کے الزام میں مقتول کے 4 دوست ..
مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ میں 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ پھلڑہ کے ایس ایچ او سید تصویر شاہ کے مطابق 13 سالہ باسط کو قتل کرنے والے چاروں ملزمان اس کے دوست تھے جنہوں نے زیادتی کے بعد اسے قتل کر کے لاش ایک برساتی نالے میں پھینک دی تھی۔باسط کے ورثاء کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان وقاص اور ثاقب کو گرفتار کیا تو ان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی ،ْ دیگر 2 ملزمان محمد اعجاز اور سدھیر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق چاروں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔