چیک جمہوریہ عراق اور افغانستان میں اپنی فوجیوں کی تعداد بڑھائے گا

ہفتہ 2 جون 2018 16:22

پراگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) چیک پارلیمنٹ نے افغانستان اور عراق میں تعینات فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی قرارداد منظور کر لی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس پارلیمانی فیصلے کے تحت 2020ئ تک افغانستان میں مزید 160 چیک فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس اضافے کے ساتھ افغانستان میں چیک جمہوریہ کے فوجیوں کی تعداد 390 تک پہنچ جائے گی۔ اسی طرح عراق میں عسکری تربیت کے لیے 110 چیک فوجی بھجیں جائیں گے۔ اس وقت عراق میں صرف 49 چیک فوجی متعین ہیں۔ چیک پارلیمان کی قرارداد کے تحت افریقہ کے شورش زدہ ساحل علاقے بشمول مالی کے لیے یورپی یونین کی فوج میں 120 فوجی شامل کیے جائیں گے۔ نیٹو میں بھی 385 چیک فوجی پولینڈ اور بالٹک علاقے میں متعین ہیں۔