مہران شوگر انڈسٹری کے بعد از ٹیکس منافع میں 76.4 فیصد کمی

ہفتہ 2 جون 2018 16:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) 31 مارچ 2018ئ کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران مہران شوگر انڈسٹری کے بعد از ٹیکس منافع میں 76.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2017ئ تا مارچ 2018 کے دوران مہران شوگر کا بعد از ٹیکس منافع 108.9 ملین روپے تک کم ہوگیا اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں کمپنی کے خالص نفع میں 76 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :