ڈھاڈر میں موٹرسائیکل پر نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا،

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 2 جون 2018 16:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) ڈھاڈر کے علاقے میں موٹرسائیکل پر نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعہ کی رت ڈھاڈر کے علاقے شاہی چوک پر نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل میں بم نصب کرکے ایری گیشن آفس کے قریب کھڑی کر رکھی تھی بم زورداردھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکردھماکے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔