این ای پی نے پاکستان انجینئرنگ کونسل آئندہ انتخابات کیلئے اپنا منشور جاری کردیا

ہفتہ 2 جون 2018 17:32

اسلام آباد۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) انجینئرز کے گروپ نیشنل انجینئرز پاکستان(این ای پی)نے پاکستان انجینئرنگ کونسل(پی ای سی )کے آئندہ انتخابات کیلئے اپنا منشور جاری کردیا۔ پی ای سی کے انتخابات شیڈول کے مطابق رواں سال 5اگست کو منعقد ہونگے۔گزشتہ روز ایک افطار ڈنر کے موقع گفتگو کرتے ہوئے این ای پی کے پیٹرن ان چیف انجینئر سید عبدالقادر شاہ نے دعوی کیا کہ ممبر منتخب ہونے کے بعد وہ انجینئرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر کرینگے۔

اپنے منشور کے اہم نکات کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بالخصوص نوجوان انجینئرز کیلئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد ملک میں بغیر کسی امتازی سلوک کے جاب فیئرز منعقد کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقامی کمپنیوں کیساتھ کیساتھ جوائنٹ ونچر اور پی ای سی لائسنسنگ شرائط پر عملدرآمد کے بغیر کسی بھی غیر ملکی کمپنی کو رجسٹرڈ کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی۔

انجینئر عبدالقادر نے کہا کہ ہر قیمت پر سی پیک میںانجینئرز کیلئے 30فیصد کوٹہ مختص کرنے کو یقینی بنایا جائیگا۔نوجوان انجینئر کو مسقبل کے معمار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ای سی گورننگ باڈی میں بالخصوص خواتین اور نوجوان انجینئرز کیلئے نشستیں مختص کئے جایئنگے تاکہ وہ موثر طریقی سے متعلقہ پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کر سکیں۔انہوں نے تسلیم کیا کہ نجی سیکٹر میں انجینئرز کی تنخواہیں انتہائی کم ہیں ۔انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کہ نجی سیکٹرز کو انجینئرز کی کم سے کم تنخواہ چالیس ہزار دینے کا پابند بنایا جائیگا۔