بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ،ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا150روپے سستاہوگیا

ہفتہ 2 جون 2018 18:29

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ،ملکی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں ہفتہ کوفی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میںملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1299ڈالرسے گھٹ کر1294ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب150روپی اور129روپی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 57950روپے سے گھٹ کر57800روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 49683روپے سے گھٹ کر49554روپے ہوگئی ۔ہفتہ کوفی تولہ چاندی کی قیمت 770روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت660.00روپے پرمستحکم رہی ۔