پاکستانی فلموں کی کامیابی نے نئے اداکاروں کیلئے کام کی نئی راہیں کھول دیں‘ماڈل واداکارہ ایمان علی

ہفتہ 2 جون 2018 19:04

پاکستانی فلموں کی کامیابی نے نئے اداکاروں کیلئے کام کی نئی راہیں کھول ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) ماڈل واداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی نے نئے اداکاروں کیلئے کام کی نئی راہیں کھول دیں، اچھے نتائج کیلئے محنت کرنا ضروری ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ایمان علی نے کہا کہ فلم ہویا ٹی وی ہر جگہ کچھ ہٹ کرکرنے کی کوشش کرتی ہوںجس کیلئے فوکس اسکرپٹ اور اپنا کردار ہوتاہے‘ اگر کردار پسند آجائے تو تبھی ہی ہاں کرتی ہوں فن ایک سمندر کی طرح ہیں جہاں روزانہ آپ کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں ۔ٹی وی ڈرامہ ہو یا فلم عوام تفریح حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ویسے تو ہر موضوع پر فلم اور ٹی وی ڈرامہ بننا چاہیے مگر فلمیں زیادہ تر ہلکے پھلکے کامیڈی اور میوزیکل موضوعات پر ہی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :