انتخابات سے قبل کڑا احتساب اشد ضروری ہے ، رانا محمدشاہد

ہفتہ 2 جون 2018 20:55

فیروزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) انتخابات سے قبل کڑئے احتساب کی اشد ضرورت ہے ،ملکی اداروں کو اورعوام کولوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں، شفاف اورغیرجانب دار احتساب کیلئے چھ ماہ تو کیا اگر ایک سال بھی انتخابات تاخیر سے ہوں تو قوم اس کی تائید کرئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار صرافہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری الحاج رانا محمدشاہد نے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ افراد کے خلاف کاروائی ریاست کی ذمہ داری ہے اوراس ذمہ داری اورفرض میں کوئی مصلحت سامنے نہیں آنا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ بلاامتیاز کرپٹ افراد کااحتساب ہی وقت کی ضرورت ہے ،اس کے بغیر انتخابات اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے ۔

متعلقہ عنوان :