Live Updates

عوام خدمت کرنے والی قیادت کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں ‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو رہی ہے ‘ عمران نیازی نے ہر سطح پر یو ٹرن ‘ جھوٹ بول کر تباہی اور بربادی کی

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی پارٹی رہنما انجینئر امیر مقام سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 2 جون 2018 21:03

عوام خدمت کرنے والی قیادت کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں ‘ مسلم لیگ (ن) کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام خدمت کرنے والی قیادت کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں ‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو رہی ہے ‘ عمران نیازی نے ہر سطح پر یو ٹرن ‘ جھوٹ بول کر تباہی اور بربادی کی۔ ہفتہ کو شہباز شریف سے انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پنجاب آج دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بن چکا ہے۔ دیگر صوبوں کے عوام بھی پنجاب کی طرح ترقی چاہتے ہیں۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو رہی ہے۔ عوام خدمت کرنے والی قیادت کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں ۔ ہم نے اپنی ذمہ داری کو فرض سمجھ کر نبھایا۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے عوام کو مایوس کیا۔ کے پی کے کے عوم کوتبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ عمران نیازی نے ہر سطح پر یوٹرن اور جھوٹ بول کر تباہی اور بربادی کی۔ …
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات