غزہ پٹی میں صیہونی افواج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نرس شہید

ہفتہ 2 جون 2018 21:49

ؑغزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) غزہ پٹی میں صیہونی افواج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نرس شہید ہو گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نرس شہید ہوگئی،21 سالہ نرس رزان النجار اسرائیل کیخلاف مظاہرے میں زخمی فلسطینیوں کو طبی امداد دے رہی تھی،، گولی راان النجار کے سینے میں لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، اسرائیل کی حالیہ فائرنگ سے 100 سے زائد نہتے فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں