امریکہ کی طرف سے یورپی یونین کے درآمدی سٹیل اور المونیئم مصنوعات پر تجارتی ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی ہے۔ فرانسیسی صدر

ہفتہ 2 جون 2018 21:49

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے درآمد کئے جانے والے سٹیل اور المونیم مصنوعات پر تجارتی ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی ہے اور یورپی یونین اس سلسلہ میں متناسب اور پختہ طور پر ردعمل دے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدارتی ایلسی پیلس کے ذرائع نے بتایا کہ امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے والے صدر میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت کی جس کے دوران انہوں نے امریکی ہم منصب پر زور دیا کی عالمی تجارتی قواعدکی مضبوطی کے لئے جاپان ، چین امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں