گورنمنٹ ایم سی گرلز ایلیمنٹری سکول استقلال آباد سے ملحقہ سرکاری جگہ پر 2 غیر قانونی کوارٹر کی تعمیر معاملہ کی انکوائری افسران کی عدم توجہی کا شکار ہو کر ٹھپ

ہفتہ 2 جون 2018 22:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) گورنمنٹ ایم سی گرلز ایلیمنٹری سکول استقلال آباد سے ملحقہ سرکاری جگہ پر 2 غیر قانونی کوارٹر کی تعمیر کے معاملہ کی انکوائری افسران کی عدم توجہی کا شکار ہو کر ٹھپ ہو کر رہ گئی،جسکے باعث اہل علاقہ میں تشویش پائی جا رہی ہے ،قبل ازیںاس معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم رانا اظہر نے اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کو متعلقہ سرکاری جگہ کی حد بندی کے متعلق لیٹر جاری کیا اور اس مقصد کیلئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوذمہ داری سونپی گئی جبکہ رابطہ کرنے پر عقدہ کھلا کہ انہیں تو اس بارے علم ہی نہیں،جس پر متعلقہ ڈی ڈی ای او نے بتایا کہ انہیں یہ سی ای او کا لیٹر چند دن قبل ہی وصول ہوا ہے، یاد رہے کہ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن حکام بھی افسران کو اس معاملہ کی محکمانہ انکوائری کیلئے کہہ چکے ہیں، جبکہ محکمہ ایجوکیشن مسلسل چشم پوشی سے کام لے رہے ہیں، اہل علاقہ نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :