ڈپٹی میئرسکھرکی صدارت میں سکھر میونسپل کارپوریشن کااجلاس

اجلاس میں بلدیہ کی انتظامی و سب کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب عمل میں لایاگیا

ہفتہ 2 جون 2018 22:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کا عمومی ملتوی شدہ اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈپٹی میئر طارق چوہان نے کی جبکہ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں بلدیہ کی انتظامی و سب کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب ہوا جس میں تمام چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے جس کا اعلان پریذائڈنگ آفیسر یار محمد جونیجو ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے کیا، منتخب چیئرمین صاحبان کو میئر و ڈپٹی میئر نے مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

انتظامی کمیٹیوں کے چیئرمینوں میں فنانس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر علی نواز کھوسو ، اسٹبشلمنٹ اینڈ کوآرڈینشن کمیٹی کے عزیز اللہ خان ، واٹر ورکس ‘ سینیٹیشن اینڈ ڈرینج کمیٹی کے مختیار احمد کھوکھر ، ہیلتھ کمیٹی کے ڈاکٹر عبدالخالق جتوئی ، الیکٹرک کمیٹی کے فراز احمد ماکو ، کچی آباد کمیٹی کے عبدالرحمن صدیقی ، ٹیکسیشن ‘ اینٹی انکروچمنٹ اینڈ لینڈ گرانٹ کمیٹی کے بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ، پبلک ورکس کمیٹی کے احسان احمد لاشاری، مکینکل کمیٹی کے میر عبدالرحمن مینگل ، باغات کمیٹی کی زینت بھنبھرو ، ایجوکیشن‘ سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کمیٹی کی ممتاز بیگم، لیگل ایڈ کمیٹی کے محمد فرید صدیقی ، مینارٹی ‘ یوتھ اینڈ لیبر کمیٹی کے ایشور لال ، کونسل سیکشن کمیٹی کے طارق حسین چوہان، اسپورٹس کمیٹی کے محمد حنیف میمن ، انفارمیشن کمیٹی کے غلام مرتضیٰ گھانگھرو چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ سب کمیٹیوں کے چیئرمینوں میں واٹر ورکس سب کمیٹی کے چیئرمین محمد یاسین آرائیں ، سینیٹیشن سب کمیٹی کے مختیار احمد کھوکھر ، ڈرینج سب کمیٹی کے محمد عرفان راجپوت ، ٹیکسیشن سب کمیٹی کے ایشور لال ، اینٹی انکروچمنٹ سب کمیٹی کے میر عبدالرحمن مینگل ، لینڈ گرانٹ سب کمیٹی کے عابد حسین عرف عابد گل مہر، ایجوکیشن سب کمیٹی کی قمرالنساء پھلپوٹو ، سوشل ویلفیئر سب کمیٹی کی عذرا جمال ، ہیومن رائٹس سب کمیٹی کی غزالہ کاشف صدیقی، مینارٹی سب کمیٹی کے ایشور لال ، یوتھ سب کمیٹی کے بہاول سرہیو ، لیبر سب کمیٹی کے شفقت علی مہر منتخب ہوئے۔