Live Updates

عمران خان کا پارٹی ٹکٹ کیلئے پیسے مانگنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ہفتہ 2 جون 2018 22:30

عمران خان کا پارٹی ٹکٹ کیلئے پیسے مانگنے والوں کے خلاف کارروائی کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی ٹکٹوں کے لیے پیسے مانگنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی کارکن پارٹی ٹکٹ دلوانے کے لیے پیسے کا مطالبہ کرے تو اس کی اطلاع دی جائے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو حتمی ٹکٹ دینے کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات