ایس ایس پی آپریشنز کا سستا رمضان بازارفتومنڈ کا دورہ

ہفتہ 2 جون 2018 22:45

گوجرانوالہ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) حکومت پنجاب کے احکامات کے پیش نظر ایس ایس پی آپریشنز عمران یعقوب نے رمضان المبارک کی مناسبت سے گزشتہ روز سستا رمضان بازارفتومنڈ کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے اشیائے خوردہ کے نرخ اورمعیارچیک کئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ نرخوںکے مطابق اشیائے خورد و نو ش فروخت کی جائیںاور کم سے کم منافع زیر نظر رکھا جائے ،انہوں نے خرید و فروخت کنندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخ کے مطابق اشیائے صرف کی خریدو فروخت کو یقینی بنایا جائے ۔

اس موقع پرایس ڈی پی اوسول لائنز ذکریا یوسف، ایس ایچ اوسول لائنز فرحت نواز چٹھہ ،ایس ایچ اوجناح روڈاحد حسین ، مارکیٹ کمیٹی اور ٹی ایم اے کے نمائندگان بھی ان کے ہمراہ تھے۔