پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی شہر میں کارروائی ،40عطائیوں کے اڈے سیل کر دیئے

لیزر اور ہیئر ٹرانسپلانٹ سنٹرزپر بھی چھاپے شروع،ایک مرکز سربمہر

ہفتہ 2 جون 2018 22:48

لاہور۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) سپریم کورٹ کے احکا مات کی تعمیل میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 40عطائیوں کے ا ڈے سیل کر دیئے۔ان کے علاوہ کمیشن کی ٹیموں نے لیزر اور ہیئر ٹرانسپلانٹ سنٹرزپربھی چھا پے مارے اور ایک مرکز کو سربمہر کر دیا۔ جن عطائیوں کے اڈوں کو بند کیا گیا،ان میں19عام عطائی،نوجعلی حکیم و جراح، جعلی دندان سازاورلیبارٹریاںہر ایک چار ،تین میڈیکل سٹوراورایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر شامل ہے۔

کمیشن کی ٹیموں نے آٹھ لیزر اور ہیئر ٹرانسپلانٹ سنٹرزپر چھاپے مارے اور ایڈوانس ہیئر ٹرانسپلانٹ سنٹر کو غیر رجسٹرڈ اور سپیشلسٹ ڈاکٹر نہ ہونے کی بنا بند کردیا۔ ان میں سے ایک نے اپنا کاروبار بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیشن کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میںجن 163علاج گاہوںپرچھاپے مارے ،ان میں سی3 5عطائیوں نے نئے کارروبار شروع کردیے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی احکامات کی تعمیل میںپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموںنے فیصلے سے اب تک پنجاب کے تما م اضلاع میں کارروائی کے دوران512 9,علاج گاہوں پر چھاپے مارے اور 3,250عطائیوں کے اڈے بندکردیے ۔

اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے 2,413عطائیوں نے نئے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔ مزید برآں کمیشن کو 1,705ڈی سیلنگ کی درخواستیں بھی موصول ہو چکی ہیں۔