اسمبلی سے منظوری کے وقت بھی تحریک انصاف نے بل کے حق میں ووٹ نہیں ڈالا

غذات نامزدگی میں تحریک انصاف کے کردار سے متعلق اطلاعات پر ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار

ہفتہ 2 جون 2018 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) کاغذات نامزدگی میں تحریک انصاف کے کردار سے متعلق اطلاعات پر ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر جھوٹی پراپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ الزام عائد کیا جارہاہے کہ ترمیم شدہ کاغذات نامزدگی کی تیاری میں میرا اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے کہا کہ قطعی طور پر یہ ایک بیہودہ دعویٰ اور الزام ہے۔انہوںنے کہاکہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے ایک اجلاس میں یہ معاملہ زیر بحث آیا تاہم اس روز کوئی فیصلہ نہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ اسمبلی میں پیش کرتے وقت فارم کو بل کا حصہ بنایا گیا۔ شیریں مزاری نے کہ اکہ اہم حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات بل مسترد کیا ،ْکمیٹی کے حتمی اجلاس میں ہم نے اختلافی نوٹ دیا اور واک آؤٹ کرگئے۔انہوںنے کہا کہ اسمبلی سے منظوری کے وقت بھی تحریک انصاف نے بل کے حق میں ووٹ نہیں ڈالا۔