جنوبی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج ٹھے، غزہ پر اسرائیلی بمباری

اتوار 3 جون 2018 10:20

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں دو مقامات پر میزائل حملے کیے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب جنوبی اسرائیل میں فلسطینیوں کے ممکنہ راکٹ حملوں کے خطرے کے پیش نظر خطرے کے سائرن بجائے گئے جس کے بعد یہودی زیرزمین بنکروں میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی علاقوں میں 2 راکٹ داغے ان میں سے ایک اپنے ہدف کو جا لگا جب کہ دوسرے کو فضاء ہی میں مار گرایا گیا تھا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 10 کے مطابق جنوبیی اسرائیل میں غزہ کی پٹی سے متصل علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے جس کے بعد یہودی آباد کاروں کی محفوظ پناہ گاہوں کی طرف دوڑیں لگ گئیں۔