ڈی آئی خان، نامعلوم سمت سے آنے والا راکٹ زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 3 جون 2018 12:10

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) ڈی آئی خان تھانہ سٹی کی حدود تجارت گنج میں نامعلوم سمت سے آنے والا راکٹ لانچر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ شہر کے گنجان آباد علاقہ پوندہ بازار میں سحری کے وقت نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دغاگیا راکٹ تجارت گنج میں ایک دکان کی چھت پر گر کر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ،دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی او مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور سرچ آپریشن کے بعد علاقہ کلیئر کر دیاگیا ۔پولیس حکام کی جانب سے امکان ظاہر کیاگیاہے کہ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے تھانہ ڈیرہ ٹائون کو نشانہ بنانے کے لئے راکٹ داغا گیا تھا،پولیس نے نامعلوم ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :