چین نے متنازعہ جزائر میں میزائل شکن بحری جہاز متعین کررکھا ہے،امریکا

چینی صد منتازعہ جزائر میں فوجی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے وعدے پر عمل نہیں کررہے،امریکی وزیردفا

اتوار 3 جون 2018 13:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں بیجنگ کی عسکری سرگرمیاں ہمسایہ ملکوں کو ڈرانے دھمکانے کے برابر ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے یہ کہا کہ چین نے دعووں کے برعکس اس سمندری علاقے میں فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ میزائل شکن بحری جہاز کو متعین کر رکھا ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے چینی صدر شی جن پنگ کو بھی اس سمندر میں فوجی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے وعدے پر عمل نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :