مظفرآباد میں بھکاریوں ، پھیری والوں سمیت فٹ پاتھ پر مداریوں کی بھرمار

اتوار 3 جون 2018 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) دارلحکومت مظفرآباد میں بھکاریوں ، پھیری والوں سمیت فٹ پاتھ پر مداریوں کی بھرمار جو کہ روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،ْ ضلعی انتظامیہ روکنے میں ناکام ، بھکاریوں کی وجہ سے تاجروں اور دکانداروں کو پریشانی کا سامنا ،ہر 2منٹ بعد بھکاری ، دکان اور گھر پر حاضری دینے لگے ، اہلیان مظفرآباد نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مظفرآبادبھکاریوں،پھیری لگانے والے اور فٹ پاتھ پر مداری اکٹھے کرکے شہریوں کو دینے ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اُن کو کوئی پوچھنے والا نہیں اِن کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں پابندی کے باوجود بھکاریوں،پھیری لگانے والے ،فٹ پاتھوں پر جگہ جگہ نیم حکیم اورمختلف اشیاء فروخت کرنے کیلئے لوگوں کو اکٹھا کرکے اپنی ناقص چیزیں فروخت کرنے کیلئے سادہ لوح شہریوں کو لوٹ رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ بھکاریوں کی ایک بڑی فوج مظفرآباد شہر میں موجود ہے جن میں ذیادہ تر خواتین ، بھکارنیں موجود ہیں جو ہر دکان اور گھروں میں 2منٹ کے بار ایک بھکاری حاضر ہوتا ہے جس سے تاجر اور دکاندار پریشان ہیں جبکہ شہری بھی پریشان ہیں ، اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے افراد کو فوری طور پر ضلع بدر کریں جو شہریوں کو بے وقو ف بنارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :