Live Updates

احسن اقبال نے فواد چوہدری کی جانب سے ریحام خان کی مریم نوازسے ملاقات کر انے کے بیان کو مسترد کردیا

پی ٹی آئی نے اپنے دفاع کیلئے من گھڑت ای میلز کا سہارا لیا ،ْ مہر بانی فرما کر مجھے ریحام خان اور عمران خان کے معاملے میں نہ گھسیٹا جائے ،ْسابق وزیر داخلہ

اتوار 3 جون 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے فواد چوہدری کی جانب سے ریحام خان کی مریم نوازسے ملاقات کر انے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دفاع کیلئے من گھڑت ای میلز کا سہارا لیا ،ْ مہر بانی فرما کر مجھے ریحام خان اور عمران خان کے معاملے میں نہ گھسیٹا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اور پی ٹی آئی رہنما حمزہ علی عباسی کے درمیان ٹویٹر پر ’سرد جنگ ‘کا آغاز گزشتہ رات ہوا جس کے بعد ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کی گئی اور مبینہ ای میلز لیک کی گئیں جس میں ایک الزام احسن اقبال پر بھی لگایا گیاکہ انہوں نے ریحام خان اور مریم نواز کی مبینہ طور پر ملاقات کروائی جس پر اب سابق وزیر داخلہ میدان میں آ گئے ۔

احسن اقبال نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہاکہ ’’پی ٹی آئی نے اپنے دفاع کیلئے من گھڑت ای میلز کا سہارا لیا ،میری ریحام خان سے آخری مرتبہ لاقات ’آج‘ کے سٹوڈیو میں ہوئی تھی اور وہ بھی ریحام خان کی عمران خان سے شادی سے پہلے اور نہ ہی میں نے ان کی کیس کے ساتھ میٹنگ ارینج کروائی ہے ، مہربانی فرما کر مجھے ریحام خان اور عمران خان کے معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات