Live Updates

مناواں میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا

اتوار 3 جون 2018 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) مناواں کے علاقے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا ، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مناواں کے علاقے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار عمران خان کو کچل ڈالا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ڈرائیور رفیق کو حراست میں لے ٹریکٹر ٹرالی سمیت تھانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :