ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا گراں فروشوں کے کریک ڈاون جاری ،اسسٹنٹ کمشنر صدر کے ایف سیون اور ایف 6کی مارکیٹوں اور سبزی منڈی اسلام آباد میں اچانک چھاپے ، 22گراں فروشوں کو سبزی فروٹ مہنگا بیچنے پر 85000ہزارروپے جرمانہ

اتوار 3 جون 2018 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ایف سیون اور ایف 6کی مارکیٹوں اور سبزی منڈی اسلام آباد میں اچانک چھاپے مارے ۔ پرائس چیکنگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر صدر نے 49دکانیں چیک کیں اور 22گراں فروشوں کو سبزی فروٹ مہنگا بیچنے پر 85000ہزارروپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیکنگ کے دوران گلاسٹرا پھل موقع پر ضائع کرایا ۔ غیرمعیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کو بھی جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد افضل نے آئی ایٹ میں کوہسار اور سنگم مارکیٹوں میں پرائس چیکنگ کے دوران 4 ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کو غیرمعیاری اور ناقص اشیاء بیچنے پر 59000ہزارروپے جرمانہ عائد کیاہے ۔مجسٹریٹ صدر نے ترنول میں24دکانیں چیک کیں اور 12گراں فروشوں کو 38000ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :