ڈریپ کے رویے سے تنگ، ملک کی ہربل، یونانی اور ہومیو پیتھک سمیت نیو ٹراسوٹیکل کمپنیوں نے آلٹرنیٹو میڈیسن مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن قائم کرلی

اتوار 3 جون 2018 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)کے رویے سے تنگ آکر ملک کی ہربل، یونانی اور ہومیو پیتھک سمیت نیو ٹراسوٹیکل ادویات بنانے والی چھوٹی کمپنیوں نے آلٹرنیٹو میڈیسن مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن قائم کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد ادویات کے بڑے اہم شعبے کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے مروجہ قوانین کو نافذ کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد زبیر ہونگے جبکہ دیگر عہدیداروں میں وائس چیئرمین سید عابد محمود، احمد سعد صدر، سید ضیاء الدین سینئر نائب صدر ،منصور یوسف نائب صدر ، نعمان فاروق جنرل سیکرٹری، عابد نصیر سیکرٹری اطلاعات جبکہ سید شبیر شاہ سیکرٹری خزانہ ہونگے۔ علی رضا طیبی اور صبور احمد ایگزیکٹو ممبر ہونگے۔

متعلقہ عنوان :