ایف بی آرنے رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران مجموعی طورپر 32 کھرب 74 ارب روپے سے زائد کے عبوری محاصل جمع کئے

اتوار جون 20:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران مجموعی طورپر 32 کھرب 74 ارب روپے سے زائد کے عبوری محاصل جمع کئے ہیں۔ ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق وصولی کی شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بورڈ نے پہلے گیارہ ماہ کے دوران100 ارب روپے سے زائد کے ریفنڈ ز بھی جاری کئے ہیں جبکہ گزشتہ پورے مالی سال کے دوران 54 ارب روپے کے ریفنڈ ز جاری کئے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران ٹیکس وصولی کے رجحان میں اضافہ ایف بی آرکے محصولات کے نظرثانی شدہ سالانہ ہدف کے حصول کا عکاس ہے۔

متعلقہ عنوان :