ملی مسلم لیگ اب ووٹر کا تقدس پامال نہیں ہونے دے گی،ووٹر کو ان کے حقوق ملیں گے،سیف اللہ خالد

اتوار 3 جون 2018 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ اب ووٹر کا تقدس پامال نہیں ہونے دے گی۔ووٹر کو ان کے حقوق ملیں گے۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والے ملک پاکستان میں لاالہ الااللہ کی سیاست کا راج چلے گا۔سیاست کے نظام کی اصلاح کرنے کے لئے ہم میدان میں آئے ہیں۔اقتدار کے ایوانوں میں براجمان ہونا یا سیٹوں کو جیتنا ہمارا ہدف نہیں۔

لوٹ مار ،کرپشن اورمفادات کی سیاست کرنے والوں کو اپنا انداز بدلنا پڑے گا۔اب پاکستان میں نظریہ پاکستان اور خدمت کی سیاست کرنے والے ہی کامیاب ہوں گے۔اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سیف اللہ خالد نے کہا کہ ملی مسلم لیگ نظریہ پاکستان کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ہم پاکستان کے خلاف اندرونی وبیرونی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

ہم پارٹی بازری،فرقہ واریت ،دھڑے بندی کا منشور لے کر نہیں آئے بلکہ اتحاد کا منشور لے کر آئے ہیں۔تہذیبی جنگ ہمارے اوپرمسلط کی گئی ہے۔یہ سب سے بڑی جنگ ہے۔تہذیبی جنگ کے مقابلے کے لئے بائیس کروڑ پاکستانیوں کو متحد ہونا پڑے گا۔ہم نے نفرتوںکو ختم اور محبتوں کو رواج دینا ہے۔الیکشن کرسی کے حصول کے لئے نہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت کے لئے لڑیں گے۔

ملی مسلم لیگ نے اپنے منشور میں اس بات کا عزم کیا ہے کہ نوجوانوں کو دفاع پاکستان کے لئے تیار کریں گے۔وطن کے انچ انچ کی حفاظت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملی مسلم لیگ نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ الیکشن میں اتحاد کرے گی۔آنیوالے الیکشن میںپاکستان دشمنوں کو میدان سیاست میں شکست سے دوچار کریں گے۔ تہذیبی جنگ کے مقابلے کے لئے بائیس کروڑ پاکستانیوں کو متحد ہونا پڑے گا۔پاکستان کا آئین ہمیں سیاسی پارٹی رجسٹرڈ کرنے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔الیکشن کمیشن ملی مسلم لیگ کو رجسٹرڈ کر کے ہمیں بنیادی حق دے۔