عوامی مفادات صوبے میں امن استحکام ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کئے، میر سرفراز بگٹی

اتوار 3 جون 2018 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اقتدار عوام کی امانت تھی عوامی مفادات صوبے میں امن استحکام ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کئے بگٹی اقوام کی محبت نے ایوان میں بھیجا اور آج بھی وہ محبت قائم ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کشمور میں بگٹی قبائل کے افراد کے معتبرین اور عوام سے گفتگو کر تے ہوئے کیا سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا قافلہ کشمور پہنچا تو بڑی تعداد میں بگٹی قبائل کے معتبرین اور عوام نے ان کا استقبا ل کیا اس موقع پر سرفراز بگٹی کے حق میں نعرہ بازی کی گئی استقبال کرنے والوں میں بگٹی قبائل کے معتبرین کے علاوہ بگٹی قبائل کی بڑی تعداد موجود تھی میر سرفراز بگٹی نے میر سر فرازبگٹی نے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ بگٹی قوم نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی بھر پور کو شش کر تا رہا ہو اور میری کوشش رہی ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے عوام کو وہ تمام تر سہولیات میسر ہو جو صوبے کے دیگر علاقوں کو میسر ہو اور اس کے لئے ہم نے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن کوششیں کی انہوںنے کہا ہے کہ آج جو لوگ بگٹی اقوام کو جھوٹے دلاسے دلا رہے ہیں دراصل ان کا مقصد ان کا ووٹ حاصل کرنا ہے مگر بگٹی اقوام باشعور ہے اور وہ ان عناصر کو اچھی طرح جانتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آنیوالے انتخابات میں عوام کا تعاون رہا تو وفاقی پرستی کی سیاست کو شکست فاش سے دوچار کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :