سرگودھا،شہر میں قائم غیر قانونی موٹرسائیکل رکشوں اور ان کے اسٹینڈزکو منظم کرنے کی حکمت عملی وضع نہ ہو سکی

صورتحال شہریوں کیلئے وبال جان بنتی جا رہی ہے‘ صبح کے وقت تو موٹرسائیکل رکشوں کے اندرون بازاروں میں داخلے پر پابندی کیلئے اہلکار تعینات کئے جاتے ہیں جو چند گھنٹے بعد ہی غائب ہو جاتے ہیں

اتوار 3 جون 2018 20:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) شہر میں قائم غیر قانونی موٹرسائیکل رکشوں اور ان کے اسٹینڈزکو منظم کرنے کی حکمت عملی وضع نہ ہو سکی جبکہ صورتحال شہریوں کیلئے وبال جان بنتی جا رہی ہے‘ صبح کے وقت تو موٹرسائیکل رکشوں کے اندرون بازاروں میں داخلے پر پابندی کیلئے اہلکار تعینات کئے جاتے ہیں جو چند گھنٹے بعد ہی غائب ہو جاتے ہیں جس کے باعث موٹرسائیکل رکشوں کی ممکنہ بازاروں میں آمد ورفت بدستور جاری ہے ، دوسری جانب سیٹلائٹ ٹائون چوک‘ ملت بازار‘ قینچی موڑ‘ چک نمبر 47‘ خیام سنیما چوک‘ فاطمہ جناح روڈ سمیت اندرون شہر 50سے زائدرکشے سٹینڈ کا خاتمہ انتظامیہ کیلئے چیلنج بن کر رہ گئے ہیں‘یہی نہیں ان غیر قانونی اسٹینڈز کی وجہ سے حادثات اور ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا ہے شہریوں نے انتظامیہ سے غیر قانونی اڈوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔